پاکستان ٹوڈے:معروف کرکٹر وسیم اکرم نے زندگی کی58 بہاریں دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نازفاسٹ بولر وسیم اکرم3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ طوفانی اورسوئنگ بولنگ سے شہرت پانیوالے وسیم اکرم نے کرکٹ کا آغازاسلامیہ کالج لاہور سے کیا اور اوپننگ بالر اور ہارڈہٹربیٹسمین کی حیثیت سے دھوم شہرت حاصل کی۔
وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ،جبکہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا، جبکہ انگلینڈ کیخلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرارپائے۔
ڈریم کرکٹر کا خطاب پانے والے فاسٹ بولروسیم اکرم نے 104 ٹیسٹ میچز اور 356 اوڈی آئیز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بولرکا اعزاز بھی حاصل ہوا۔وسیم اکرم نے مئی 2003 میں 19 برس تک شاندار کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ ان دنوں دنیائےکرکٹ کے مشہور کمنٹیٹر اور تجزیہ کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
انڈین کپتان روہت شرماچیمپئنزٹرافی سےقبل پاکستان آئینگے؟
جنوری 14, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔