کسی بھی نئےاسرائیلی فوجی اقدام کیلئےمکمل طورپرتیارہیں،ایران

0
4

ایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ کسی بھی نئےاسرائیلی فوجی اقدام کےلئےمکمل طور پر تیارہیں۔
ایرانی صدرڈاکٹرمسعودپزشکیان کاعرب میڈیاکوانٹرویودیتےکہناتھاکہ اسرائیل کےساتھ جنگ بندی کے بارےمیں بہت پرامیدنہیں ہیں،ایران بین الاقوامی مخالفت کےباوجودیورینیم کی افزودگی کاپروگرام جاری رکھےگا،ایران جوہری صلاحیتوں میں اضافہ عالمی قوانین کےدائرہ کارمیں رہتےہوئےکرےگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسی بھی نئےاسرائیلی فوجی اقدام کےلئےمکمل طورپر تیار ہیں، امریکی صدرکی ایران کےپاس جوہری ہتھیارنہ ہونےکی بات سےاتفاق کرتے ہیں،ایران جوہری ہتھیارکومستردکرتاہے،یہ ہمارا سیاسی،مذہبی ،انسانی اورتذویراتی مؤقف ہے،ہم سفارت کاری پریقین رکھتےہیں لیکن دھمکیوں یا جبر کو قبول نہیں کریں گے،ٹرمپ کاایرانی جوہری پروگرام ختم کرنےکادعویٰ محض ایک فریب ہے۔
ایرانی صدرکاکہناتھاکہ ایرانی جوہری صلاحیتیں ہمارےسائنسدانوں کےذہنوں میں ہیں،تنصیبات میں نہیں ،قطرکےالعدیداڈےپرکیےگئےحملےقطریااس کےعوام پرحملہ نہیں تھے،حملوں کےدن قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمدآل ثانی کوفون کرکےاپنی پوزیشن واضح کی تھی،قطرمیں امریکی اڈےپرحملہ کیا،جس نے ہمارے ملک پربمباری کی۔

Leave a reply