کس عمرمیں شادی کرنی چاہیےاداکارہ ثروت گیلانی نےنوجوانوں کومشورہ دیدیا
پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی نےشادی کےبارےمیں نوجوانوں کومشورہ دیتےہوئے کہاکہ 20سال کی عمر میں شادی ہرگز نہیں کریں بلکہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں۔
اداکارہ ثروت گیلانی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نےاپنےکیرئیرسمیت ذاتی زندگی بارےگفتگوکی۔
اداکارہ نےشادی کےبارےمیں اپنےخیالات کااظہارکرتےکہاکہ آج کل کوئی اعتبارنہیں کیاپتاارینج میرج ٹھیک ہواورکیاپتاپسندکی شادی بھی کامیاب نہ ہو۔
انہوں نےمزیدکہاکہ ارینج میرج بعض اوقات محبت کی شادیوں پر سبقت لے جاتی ہیں۔ ارینج میرج میں لوگوں کو ایک دوسرے سے کوئی امید نہیں ہوتی اور یہ شادیاں کامیاب بھی ہوجاتی ہیں جب کہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ 6 سال کی محبت کا تعلق کچھ منٹوں میں بھی ختم ہوجاتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ فیصلے لینے کیلئے مضبوط ہوں۔
ثروت گیلانی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی عمر میں شادی ہرگز نہیں کریں بلکہ 30 سال کی عمر میں شادی کریں کیونکہ 20 سال کی عمر میں آپ کنفیوژڈ ہوتے ہیں، اس لیے پہلے سمجھدار ہونا ضروری ہے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کالاہورمیں جلسہ روکنےکیلئے عدالت میں درخواست دائر
ستمبر 18, 2024 -
بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے
جولائی 26, 2024 -
خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔