کشمیرمیں ظلم وبربریت اورکالےقوانین کوختم کیاجائے،مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکہاہےکہ کشمیر میں ظلم و بربریت، دس لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے ۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کےجنرل اسمبلی میں خطاب پرردعمل دیتےہوئے کہناتھاکہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے جنرل اسمبلی کےخطاب کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مشعال ملک کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیر کے حالات کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔ شہباز شریف نے بھارت کی کشمیر میں دہشتگردی کو ایکسپوز کیا ہے۔ کشمیر میں ظلم و بربریت،دس لاکھ فوج کی واپسی اور کالے قوانین کو ختم کیا جائے ۔جب تک اسلحہ اور غیر قانونی فوج کشی کا خاتمہ نہیں ہوتا۔پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات کی واپسی نہیں ہوتی۔تب تک حالات ٹھیک ہونے کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
اُنہوں نےعالمی برداری سےمسئلہ کشمیرپرنوٹس لینےکامطالبہ کیا۔
مشعال ملک کامزیدکہناتھاکہ ہندوستان کشمیر میں جو کچھ کررہا ہے۔وہ عالمی اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہندوستان اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ریاستی دہشتگردی کررہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک فاشسٹ حکومت ہے تو کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ دنیانے اگر مسئلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو یہ کشمیریوں کیساتھ بہت بڑی نانصافی ہو گی۔مسئلہ کشمیر ایک فلیش پوائنٹ ہے جس سے پورا خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کا اندیشہ ظاہر
جنوری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔