کمشنر راولپنڈی دھاندلی ایشو..الیکشن کمشن کا انکوائری کا اعلان

0
164

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنرراولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

پاکستان ٹوڈے کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر الزامات کی تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہےتاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف: کمشنر راولپنڈی مستعفی، خود کو پھانسی دینے کا مطالبہ

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ، لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے انتخابات میں ہارے ہوئے امیدواروں کو 70 ، 70 ہزار کی لیڈ سے جتوا کر قوم کے ساتھ بہت زیادتی کی، ضمیر کی آواز پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور اس کام میں ملوث الیکشن کمیشن، چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان کو بھی عہدوں سے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

 

Leave a reply