کملاہیرس یاٹرمپ،امریکی صدارت کاتاج کس کےسر؟

0
31

امریکی صدارت کاتاج کس کےسرسجےگا،کملاہیرس یاڈونلڈٹرمپ ،دونوں امیدواراپنی کامیابی کےلئے بھرپورکوشش کررہےہیں۔
رواں سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونےجارہےہیں۔جس میں کامیابی کےلئے دونوں امیدوارایڑی چوٹی کازورلگارہےہیں۔
امریکامیں ہرچارسال بعدصدارتی انتخابات ہوتےہیں،اس سال کولیپ کاسال کہاجاتاہے،امریکا میں 150 سال سے 2 ہی پارٹیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ رہا ہے۔ ان میں سے ایک ریپبلکن پارٹی ہے جسے گرینڈ اولڈ پارٹی یا جی او پی بھی کہا جاتا ہے۔ اس پارٹی کا حلقہ اثر زیادہ تر امیر لوگ ہیں۔ جبکہ دوسری بڑی سیاسی جماعت ڈیموکریٹس ہے ۔ اس کے علاوہ بھی چند چھوٹی پارٹیاں ہیں جن میں گرین پارٹی بھی شامل ہے لیکن انہیں کبھی بھی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی۔
برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے مطابق 2 ماہ میں پہلی بار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے۔
پولز کے مطابق اگست تک ڈیموکریٹ امیدوار کملاہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی حمایت کی وجہ سے برتری حاصل تھی تاہم اب ری پبلکن کی جانب مائل ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے جمع ہوگئے ہیں جس نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے امکان کو 8 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

Leave a reply