کم عمراوربغیرڈرائیونگ لائسنس افرادکےگردگھیراتنگ

0
44

کم عمرڈرائیورزاوربغیرلائسنس ڈرائیونگ پرآج سےپھرکریک ڈاؤن کرنےکاحکم جاری کردیاگیا۔
سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر نے کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا۔
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکاکہناہےکہ بغیر لائسنس گاڑی، موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں،رواں سال 45 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی گئی، رواں سال بغیر لائسنس 2لاکھ 98 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے گئے۔
عمارہ اطہرکامزیدکہناہےکہ والدین اپنے کم عمر بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں، کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آسکتی ہیں، والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔
سی ٹی او لاہور کا ون ویلرز،ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم،کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل، گاڑی کو تھانے میں بند کرنے کا حکم بھی دےدیا۔

Leave a reply