بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کےنام سےپہچان رکھنےوالےشاہ رخ خان نےزندگی کی 59بہاریں دیکھ لیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں عروج پانےوالےشاہ رخ خان 2نومبر 1965 کو بھارتی شہرنیو دہلی میں پیدا ہوئے،شاہ رخ کےمداح ہرسال ان کی سالگرہ بھرپوراندازمیں مناتےہیں،سالگرہ کومنانےکےلئے ہزاروں کی تعدادمیں ان کے مداح ’منت‘ کے باہر اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔
90کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنےوالےاداکارشاہ رخ 3 دہائیوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور آج بھی بالی ووڈ میں ان کی فلمیں سپر ہٹ ہوتی ہیں جبکہ مداحوں کو ان کی اگلی فلم کا انتظار رہتا ہے۔
گزشتہ روز شاہ رُخ خان کے گھر پر ایک پرائیوٹ برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کے قریبی دوست اور اہل خانہ نے اداکار کی 59ویں سالگرہ منائی جبکہ رات گئے سے ہی مداحوں نے ان کے گھر کے باہر پہنچنا شروع کردیا۔
آج بھی شاہ رُخ مداحوں کو اپنی ایک جھلک دکھانے کیلئے اپنی بالکونی میں آکر اپنے مخصوص انداز میں بازو پھیلا کر مداحوں سے ملیں گے جبکہ وہ اپنے مداحوں کی محبت کا بھرپور انداز میں جواب بھی دیتے ہیں اور ان سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔
بالی ووڈ کے اس سپر اسٹار نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1992 میں ایک ڈرامہ فلم دیوانہ سے کیا تھا جس میں انہوں نے سپورٹنگ رول ادا کیا تھا تاہم اس کے بعد وہ بازی گر، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن جیسی بلاک بسٹر فلموں سے پردے پر بھی بازی لے گئے اور شہرت کی بلندیوں کو پہنچے۔
بالی ووڈ پرراج کرنےوالے شاہ رخ خان کی فلموں کاسلسلہ آج بھی جاری ہے،جس سےوہ اپنےمداحوں کےدلوں میں بھی راج کر تےہیں۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔