کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کرلیا

0
34

جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ ایک دن میں مسافروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا شمار دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے مطابق گزشتہ روز ایک دن میں ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد ورفت ریکارڈ کی گئی۔817 پروازوں کے ذریعے آنے جانیوالے مسافروں کے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بیگ ہینڈل کیے گئے، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس شہروں کا سفر کرنیوالے زائرین کیلئے ایک اہم داخلی مقام ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں آئندہ سال سے چار ایئرپورٹس کا انتظام نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا، مملکت میں چاروں ہوائی اڈے نجی شعبے کے انتظام کیلئے اگلے سال دستیاب ہوں گے،یوں سعودی عرب علاقائی سپلائی چینز اور گرین اینرجی پیدا کرنیوالے سب سے بڑے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔مشرق و مغرب اور شمال اور جنوب کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے سعودی عرب لاجسٹک سپلائی چین کے مراکز قائم کرے گا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب خلیجی ریلوے نیٹ ورک پہلے سے موجود 30 بندر گاہوں میں اضافہ کرے گا، جو 80 فیصد نقل و حمل کا ذریعہ ہیں۔

Leave a reply