کوشش تھی جتناہوسکےریلیف دیں ،حکومت کےخرچےکم کیے،وفاقی وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نےکہاہےکہ ہماری کوشش تھی جتناہوسکےریلیف دیں گے،حکومت کےخرچےکم کیےہیں،لیکن چندجگہوں پراخراجات بڑھے بھی ہیں،کسٹم ڈیوٹی ختم ہونے سے ایکسپورٹرزکافائدہ ہوگا۔
اسلام آبادمیں پوسٹ بجٹ نیوزکانفرنس کےدوران وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاکہناتھاکہ بجٹ تقریر میں اسٹرکچرل ریفارمزکاذکرتھا،کل پنشن اصلاحات پربھی بات ہوئی،توانائی اصلاحات پربھی تفصیل سے بات ہوئی ،ٹیرف اصلاحات بہت اہمیت کی حامل ہیں،ہم نےبرآمدات پرمبنی معیشت کوفروغ دیناہے ،4ہزار ٹیرف لائنزمیں کسٹم ڈیوٹی کوختم کردیاگیاہے۔
محمداورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ ہماری کوشش تھی جتناہوسکےریلیف دیں گے، حقیقت یہ ہےکہ مالی گنجائش کےمطابق ہی ریلیف دےسکے،کوشش تھی تنخواہ دار طبقےکوزیادہ سےزیادہ ریلیف دیں،سپرٹیکس میں کمی شروع کی ہے،اس طرح کی اصلاحات 30سال میں پہلی بارکی گئیں ہیں،کسٹم ڈیوٹی ختم ہونےسے ایکسپورٹرز کوفائدہ ہوگا۔
اُن کاکہناتھاکہ کوشش ہےتعمیراتی شعبےمیں ٹرانزیکشن کاسٹ کوکم کیا جائے ،چھوٹےکسانوں کوقرضے دئیےجائیں گے،اس سال کھاداورکیڑےمارادویات پرٹیکس عائدکیاجاناتھا،وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پران چیزوں پرٹیکس نہیں عائدکیاگیا،وفاقی حکومت زراعت پرخصوصی توجہ دےرہی ہے،زراعت کل بھی اورآئندہ بھی معیشت کی گروتھ کاانجن رہےگا،زرعی شعبےمیں کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایاگیا۔
وفاقی وزیرخزانہ کامزیدکہناتھاکہ صوبوں کےساتھ مل کرچھوٹےکسانوں کےلئےکام کررہےہیں،حکومت کےخرچےکم کیےہیں،لیکن چندجگہوں پر اخراجات بڑھے بھی ہیں،اس بارہمارےحکومتی اخراجات2 فیصد سےکم بڑھے ہیں،کابینہ اراکین کی تنخواہیں2016میں بڑھی تھی،آج2025ہے،اگریہ ہوتا رہتاتوایک دم اس طرح کاسیلری اضافہ نہ ہوتا،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکی بات کرتےہیں تووزراکی بھی بڑھنی چاہیے۔انفورسمنٹ کےذریعےنہ کریں توپھرہمیں 400یا500 ارب روپےکےٹیکس لگانےپڑیں گے۔
مون سون کادوسراسپیل،پی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا
جولائی 3, 2025اسلام آبادہائیکورٹ کی جون کی ججزکارکردگی رپورٹ جاری
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جب بھی جمہوریت پرشب خون ماراگیارات کوماراگیا،شیخ رشید
ستمبر 16, 2024 -
غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ نہ رک سکا،مزید42 شہید
اگست 23, 2024 -
دنیا کی سیر کرتا ہوا آسٹریلوی جوڑا پاکستان پہنچ گیا
مئی 28, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔