سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، ہم اپناڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی شیئر کریں گے تاکہ اتفاق رائے حاصل ہو سکے۔
خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مونالا فضل الرحمان کا کہنا تھاپیپلز پارٹی اور جے یوآئی آپس میں بات چیت بھی کریں گے، پیپلز پارٹی کی تجاویز بھی سامنے آئی ہیں، حکومت نے آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنا ڈرافٹ پہلی بار ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے۔ کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، ہم اپناڈرافٹ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی شیئر کریں گے تاکہ اتفاق رائے حاصل ہو سکے۔
مولانافضل الرحمان کامزیدکہناتھاکہ حکومت کے ساتھ ہماری بات چیت شروع ہو گی، دیکھتے ہیں پھر بات کہاں تک پہنچتی ہے۔میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب تک یہ معاملہ طے ہو جائے گا، ابھی تو ایک اتفاق ہوا ہے کہ اس پر اتفاق رائے حاصل کیا جائے، ہم اتفاق رائے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ عجلت نہیں ہونی چاہیے، 18 ویں ترمیم میں بھی 9 مہینے لگے تھے، آج کوئی کہتا ہےکہ 9گھنٹے یا 9 دن بھی نہیں دے سکتے تو یہ اچھی بات نہیں ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ناسا کا سیارے مشتری کے بارے میں حیران کن انکشاف
جنوری 31, 2025 -
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
مارچ 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔