کٹھمنڈو:ٹیک آف کےدوران طیارہ پھسل کرتباہ،18افرادہلاک

0
100

کٹھمنڈوایئرپورٹ پرٹیک آف کےدوران چھوٹاطیارہ رن وےپرپھسل کرتباہ ہوگیاحادثےمیں 18افرادہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثےکےوقت عملہ سمیت طیارےمیں 19مسافرسوارتھےجن میں سے18موقع پرہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثےکےفوری بعدطیارےمیں آگ بھڑک اٹھی اوردیکھتےہی دیکھتےآگ نےسارےطیارےکواپنی لپٹ میں لےلیا،فوری طورپرریسکیوکارروائیاں کی گئیں مگرناکامی رہی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق حادثےمیں زندہ بچ جانےوالےکی شناخت جہازکےکپتان منیش سکایا کےنام سےہوئی جن کو ریسکیو کر کےہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ طیارہ حادثےکی وجوہات تاحال سامنےنہیں آسکی۔

Leave a reply