
رپورٹ: خدیجہ حسن:
دنیا بھر میں آبادی کے لحاظ سے خوراک کی ضرورت میں بے حد اضافہ ہوا ہے، جبکہ زرعی سائنس میں غیرمعمولی ترقی کی وجہ سے سبزیاں اور فروٹ اگانے کے طریقے بھی بہت سمارٹ شکل میں متعارف ہوچکے ہیں۔
سمارٹ طریقے سے زرعی اجناس اگانے کا ایک طریقہ کچن گارڈننگ بھی بہت فروغ پارہا ہے۔گھریلو پیمانے پرایک خاندان کی ضرورت کےلئے سبزیاں اور فروٹ اگانے کوکچن گارڈننگ کہتے ہیں۔آپ باآسانی گھر کی چھت، صحن یا ٹیرس یا بالکونی میں کچن گارڈننگ کرسکتے ہیں۔
بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ کچن گارڈن کا پہلا نام ’’ وکٹری گارڈن‘‘ تھا، جو دوسری جنگ عظیم کے بعد اسوقت متعارف ہوا، جب یورپ غذائی قلت کا شکار ہوچکا تھا، لوگوں نے خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے گھروں میں سبزیاں اگانا شروع کیں۔ اب تو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کچن گارڈننگ ہر گھر کا لازم حصہ ہے۔ یہ شوق اور ضرورت گھر کے تمام افراد کےلئے ایک صحت مندی سرگرمی بھی ہے۔جہاں ہر قسم کی موسمی سبزی، لیموں اور محدود پیمانے پر فروٹ بھی اگا سکتے ہیں۔
زرعی ماہرین کے مطابق ہمیں گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کےلئے چھت، صحن یا ٹیرس پر ایک جگہ کا انتخاب کرنا ہے جہاں دن میں کم از کم چھ گھنٹے دھوپ رہتی ہو۔زرعی تحقیق سے اب ایسے بیج آگئے ہیں جو کم وقت میں محدود جگہ پر اچھی پیداوار دیتے ہیں۔
ایسے گھر جہاں دھوپ کم وقت کےلئے آتی ہو سبز پتوں والی سبزیاں باآسانی اگا سکتے ہیں، دھنیا، پالک، میتھی، سالاداور پودینہ وغیرہ کاشت کر سکتے ہیں۔ کچن گارڈننگ کےلئے اب ہر چیز مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہے، جیسے بیج، کھاد، پلاسٹک بیگ، گروئنگ بیگ وغیرہ۔
پاکستان میں اب کچن گارڈننگ تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ کئی خاندان تو اس سے اچھی خاصی آمدنی بھی حاصل کررہے ہیں، جبکہ کچن گارڈن میں استعمال ہونے والے بیچ اور اشیا کا آن لائن بزنس بھی فروغ پارہا ہے۔یہ بزنس گھریلو خواتین کےلئے بہت ہی آئیڈیل ہے، جو گھر میں رہتے ہوئے نہ صرف اپنے گھر کےلئے خوراک کی ضرورت پوری کرسکتی ہیں، بلکہ یہ سبزیاں آن لائن فروخت بھی کرسکتی ہیں۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں نہ دینے کا معاملہ
اپریل 1, 2024 -
فضل الرحمٰن کی اسٹیبلشمنٹ سے ناراضگی کیوں؟
جون 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. ©