کھیلتا،پڑھتااورترقی کرتاپنجاب دیکھناچاہتی ہوں،وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ کھیلتا،پڑھتااورترقی کرتاپنجاب دیکھنا چاہتی ہوں۔
لاہورمیں کھیلتاپنجاب گیمزکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب کےابھرتےہوئےٹیلنٹ کودیکھ کرخوشی ہورہی ہے،پنجاب کےنوجوان بہت باصلاحیت ہیں،کھیلتا،پڑھتااورترقی کرتا پنجاب دیکھناچاہتی ہوں،گزشتہ کئی سال سےکھیلوں کےمیدان ویران پڑے تھے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کھیلتاپنجاب پاکستان کی تاریخ کاسب سےبڑاگیم ایونٹ ہے،عالمی معیارکےکوچزسےنوجوانوں کی تربیت کرائی جائےگی،نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس اورلیپ ٹاپ دےرہےہیں،پاکستان کی 65فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ کھیل اورکھلواڑمیں فرق ہوتاہے،کبھی بھی کھلواڑکی باتوں میں نہیں آنا،کبھی ملک کےخلاف کسی بہکاوےمیں نہیں آنا،جوآپ کوکہے پڑھو لکھو ،ترقی کرواورآگےبڑھووہ آپ کادوست ہے،تھوڑی سی توجہ دی جائےیہ زمین بڑی زرخیزہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کامزیدکہناتھاکہ آپ کاکوئی بھی قدم ملک کےخلاف نہیں اٹھناچاہیے،پنجاب کےنوجوان باصلاحیت ہیں،اس مقابلے میں جیتنےوالوں میں بڑی تعداد بیٹیوں کی ہے،پنجاب میں تعلیم کےبعدبچوں کوکھیلتا اور آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں ،بچوں کےپاس سہولت نہیں ہےمیں نےکہاجتنابجٹ مانگوگےدوں گی،ایک لاکھ 20ہزاربچوں نےرجسٹریشن کرائی تھی،30ہزاربچوں کومیرٹ پروظائف دیےجارہےہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کرکٹ کنگ کب تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے؟
اپریل 29, 2024 -
پنجاب حکومت کاکاروبارکارڈسکیم متعارف کرانےکافیصلہ
دسمبر 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔