جنگ کی فضاء موجود ہے اللہ نے افواج پاکستان کو کامیابی سے نوازا ہے، بیرسٹرگوہر

0
101

چیئرمین پی ٹی آئی بیر سٹر گوہر نے کہا ہے کہ  جنگ کی فضاء ابھی بھی موجود ہے لیکن اللہ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو کامیابی سے نوازا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 1971 ہو یا 1965 ان دونوں جنگوں سے یہ جنگ زیادہ خطرناک تھی،پی ٹی آئی اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہی اور ساتھ دیا،اگر انڈیا نے دوبارہ کچھ ایسا کیا تو پوری قوم ملکر جواب دے گی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ دونوں ممالک نیوکلیئر پاور ہیں اس میں پاکستان کو کامیابی ملنا اعزاز کی بات ہے اور انڈیا کا غرور خاک میں مل گیا ہے، پوری قوم اتحاد قائم کرے اور متحد رہے، جنگ کی فضاء ابھی بھی موجود ہے لیکن اللہ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو کامیابی سے نوازا ہے، پاکستان کو اللہ نے اس کامیابی سے نوازا جس کا تصور ہم نے خود بھی نہیں کیا تھا۔
بیرسٹرگوہرکاکہناتھاکہ آرمی چیف کو جو فیلڈ مارشل کا اعزاز ملا ہے اس کے بعد ان پر اور ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ہمارا افواج کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، فوج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بڑی جماعت ہے اور بانی پی ٹی آئی بڑے لیڈر ہیں اس لئے یہ سختیاں اب ختم ہونی چاہئیں۔ رابطے بحال نہیں ہوئے لیکن بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے۔

Leave a reply