کہاں گرمی کی لہر، کہاں تیز ہوا کیساتھ بارش ہو گی؟جانیے،موسم کا احوال

0
6

کہاں گرمی پڑے گی اور کہاں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے؟محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی کے باسیوں کو نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو کی حالیہ لہر آئندہ دو روز تک جاری رہے گی، دو روز بعد درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،چندمقامات پرگر ج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مو سم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنےکاامکان ہے۔چترال،دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ اوربٹگرام میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، مری،گلیات ،جہلم ،سیالکوٹ اورنارووال میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے،اُدھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اورخشک رہنےکےعلاوہ گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے،کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply