کہوٹہ:مخالفین کی فائرنگ،2بھائیوں سمیت4افرادجاں بحق،آئی جی کانوٹس

0
3

کہوٹہ میں مخالفین کی فائرنگ سے2بھائیوں سمیت4افرادجاں بحق ہوگئے ،آئی جی پنجاب نےواردات کانوٹس لیتے ہوئےآر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
کہوٹہ کےعلاقےبھون روڈ پر مخالفین کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کےنتیجےمیں دو سگے بھائیو سمیت4 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ریسکیوحکام کاکہناہےکہ موقع واردات پرامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی، مقتولین میں ثمر اقبال، جنید گل، متین کیانی اور شعیب شامل ہیں۔
پولیس کاکہناہےکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، فائرنگ واقعے پر شواہد اکٹھے کر لیئے گئے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کاکہناہےکہ آئی جی پنجاب نےواردات کانوٹس لیتےہوئے ، آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نےسی پی او راولپنڈی کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئےقتل کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت دی۔

Leave a reply