کہیں بادل برسیں گے،کہیں برفباری ہوگی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی

0
8

کہیں بادل برسیں گے،کہیں برفباری ہوگی،محکمہ موسمیات نےنویدسنادی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں  گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ مری،گلیات ، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، ملتان، لیہ، بھکر ، بہا ولپور، کوٹ ادو ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ رات کے اوقات میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، ساہیوال اور گردونواح میں د ھند چھا ئےرہنے کی بھی توقع ہے۔

Leave a reply