پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ زینب رضاسابق ریٹائرڈجنرل پرویزمشرف کی رشتےدارہیں،اداکارہ کےوائرل انٹرویو نےتہلکہ مچادیا۔
حال ہی میں اداکارہ زینب رضانےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراداکارہ سے کیریئراورنجی زندگی سےمتعلق سوال وجواب کئےگئےجس میں اُن سےسوشل میڈیاپرپھیلائی گئی غلط معلومات کےبارےمیں بھی پوچھاگیا۔
زینب رضانےجواب دیتےہوئےکہاکہ سوشل میڈیاپرمیرےبارےمیں بہت سی غلط اطلاعات پھیلائی جاتی ہیں جس کی وجہ سےکبھی کبھارمیں خودپریشان ہوجاتی ہوں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُنہوں نےکہاکہ میراتعلق امریکہ سےنہیں بلکہ میں پاکستانی ہوں اورمیری عمر کےبارےمیں بھی غلط اطلاع پھیلائی گئی ہے،میری عمر23سال نہیں بلکہ 26سال ہے۔جبکہ گوگل پر ان کی عمر 23 سال درج ہے، جو غلط ہے۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ گوگل پرلکھاہےکہ سابق جنرل (ر)پرویزمشرف میرےناناہیں جبکہ میرااُن کےساتھ کوئی رشتہ ہی نہیں ہے۔اورتواورگوگل پراحمدنامی ایک شخص ان کا بوائے فرینڈ ہے، جو حقیقت نہیں ہے۔
زینب رضا کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی ہیں، تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ پرویز مشرف کے بچے ہیں۔ حتیٰ کہ جب وہ اپنے حقیقی نانا کی تصاویر پوسٹ کرتی ہیں، تب بھی لوگ اس پر یقین نہیں کرتے۔
اداکارہ نے بتایا کہ گوگل پر موجود غلط معلومات کی وجہ سے ان کے مداحوں کو ان کے بارے میں اکثر غلط فہمیاں ہوتی ہیں جس کی وجہ اُن کومیڈیاپردرست معلومات دینی پڑیں۔
اداکارہ صرحااصغرکےہاں بیٹی کی پیدائش
جنوری 22, 2025چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا
جنوری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔