کیاعائشہ آفریدی شاہدآفریدی کی رشتہ دارہیں؟اداکارہ نےوضاحت کردی

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ عائشہ آفریدی نے ماضی کےمعروف کرکٹرشاہد آفریدی کے ساتھ رشتے داری کےبارےمیں وضاحت دےدی۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پران سےنجی زندگی اور کیرئیرکےبارےمیں مختلف سوال وجواب کئےگئےجن کے انہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےاداکارہ سےکرکٹر شاہدآفریدی کےساتھ رشتہ داری کےبارےمیں سوال کیاتوعائشہ آفریدی نے بڑاواضح جواب دیاکہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں، مجھ سے کہیں بھی لوگ ملتے ہیں تو یہی سوال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی کمنٹس میں مجھ سے یہی سوال کیا جاتا ہے کہ کہیں میں آفریدی کی رشتے دار تو نہیں جس پر میں یہی بتاتی ہوں کہ میرا شاہد آفریدی سے کوئی تعلق نہیں میں عائشہ آفریدی ہوں۔
عائشہ آفریدی نے کہا کہ میری فیملی پٹھان ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے پورے خاندان میں شوبز سے کسی کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے بھی شوبز میں آنے کیلئے بڑی مشکل سے گھر والوں کو منانا پڑا لیکن مجھے گھر میں اداکارہ ہونے کی حیثیت سے بہت زیادہ اہمیت نہیں ملتی۔

Leave a reply