
پاکستان ٹوڈے: ڈیجیٹل دور میں جس طرح جدت آ رہی ہے، اب گوگل کو بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سخت ٹکر دے سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں گوگل صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے، وہیں اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چیٹ جی پی ٹی کے پلیٹ فارم نے بھی گوگل کے مقابلے میں اپنا نیا فیچر لانے کی تیاری کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی میں سرچ فیچر کا اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق یہ سرچ فیچر حالات حاضرہ، فیکٹس، تاریخی حوالوں، خبریں سمیت وہ تمام معلومات فراہم کر سکے گا ،جو گوگل کا سرچ انجن کر رہا ہے۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا کے حوالے سے ویب کا استعمال کرے گا ،جبکہ صارفین کے سوالات کے جوابات بھی اسی کے ذریعے دیے جائیں گے۔ وکی پیڈیا اور بلاگ پوسٹس سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔
دوسری جانب صارفین کے جوابات کے ساتھ چیٹ جی پی ٹی تصاویر بھی فراہم کرے گا۔اگرچہ یہ آپشن اب بھی چیٹ جی پی ٹی میں موجود ہے، تاہم یہ ماہانہ پیسوں کے ذریعے ہی صارفین کی پہنچ میں ہو سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 19, 2025 -
شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس،وزارت داخلہ نےاحکامات جاری کردئیے
اکتوبر 14, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔