طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،2025 تعلیم کے میدان کیلئے خوشخبریوں کا سال ہوگا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کے میدان میں خوشخبریوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال پنجاب میں تعلیمی نظام کی مزید بہتری آئےگی۔ رواں سال نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم لانچ ہونے جا رہی ہے، جبکہ اس سال سکالر شپ پروگرام میں سکالرسپش کی تعداد 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار اور طالبات کیلئے سکوٹی سکیم میں سکوٹیز کی تعداد 1 لاکھ تک بڑھا دی گئی ہے۔
نئی ایس ایم سی پالیسی اور ایف ایل این پالیسی بھی لانچ کر دی گئی ہے۔ یہ دونوں پالیسیاں نافذ العمل ہوچکی ہیں۔ رواں سال 300 ایڈ ٹیک سکولوں کے قیام کا منصوبہ پایہ تکمیل دیا جائے گا۔ 2025 میں نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ پر توجہ ہوگی، اسی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں مڈل ٹیک، میٹرک اور انٹر ٹیک کا آغاز بھی رواں سال ہو جائے گا۔
رواں سال ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے ماڈل ادارے کا بھی افتتاح ہوگا۔ سکول نیوٹریشن پروگرام کا دائرہ کار مزید اضلاع تک پھیلایا جائے گا اور آؤٹ آف سکول بچے اب آئوٹ آف سکول نہیں رہیں گے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جمی انجینئر کے خوبصورت فن پاروں کی نمائش کا انعقاد
مئی 10, 2024 -
ٹک ٹاک حکمرانوں کے بدلتے رنگ
اگست 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔