
کینیڈاکےوزیراعظم مارک کارنی نےاپنی جیت کااعلان کردیا۔لبرل پارٹی 166 اور کنزرویٹو نے 146 نشستیں حاصل کیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق کینڈامیں انتخابات کےابتدائی نتائج میں لبرل پارٹی کوبرتری حاصل ہے،حکو مت بنانےکیلئے343کےایوان میں 172سیٹیں درکارہوتی ہیں،جگمیت سنگھ نےشکست کےبعدپارٹی قیادت سےمستعفی ہونےکااعلان کردیا،دوسری جانب وزیراعظم مارک کارنی نےاپنی جیت کااعلان کردیا،لبرل پارٹی 166اورکنزرویٹونے146نشستیں حاصل کیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق مارک کارنی نےکہاہےکہ ڈونلڈٹرمپ ہمیں توڑنےکی کوشش کررہے ہیں،قوم کومتحدہوکرچیلنجزسےنمٹناہوگا،ٹرمپ ہمیں امریکامیں ضم کرناچاہتےہیں،ایسانہیں ہونےدیں گے،کینیڈاکےشہریوں کیلئےہرفورم پرکام کروں گا۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکےاستعفےکےبعدمارک کارنی کولبرل پارٹی رہنمامنتخب کیاگیاتھاجس کےبعدمارک کارنی نے14مارچ کونئی کابینہ کےساتھ بطور وزیراعظم حلف اٹھایاتھا۔مارک کارنی نےقبل ازوقت انتخابات 28اپریل کوکروانےکااعلان کیاتھاجبکہ کینیڈامیں الیکشن رواں سال 20اکتوبرکوہونےتھے۔
دنیا کے امیر ترین سیاستدانوں کی فہرست جاری
دسمبر 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں موجود
جون 15, 2024 -
سپریم کورٹ کاججزٹرانسفراورسینیارٹی کیس پرتفصیلی فیصلہ جاری
ستمبر 25, 2025 -
اوور بلنگ؟ نہیں سرکار اب نو بلنگ
جولائی 12, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














