کینیڈا155ارب ڈالرمالیت کی امریکی اشیاپر25فیصدمحصولات نافذکرے گا، جسٹن ٹروڈو

0
6

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےکہاہےکہ کینیڈا155ارب ڈالرمالیت کی امریکی اشیاپر25فیصدمحصولات نافذکرے گا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا دارالحکومت اوٹاوامیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ امریکا نےکینیڈاپربلاجوازمحصولات عائدکیےجوآج سےنافذالعمل ہیں،امریکانےاپنےقریبی دوست اوراتحادی کینیڈاکےخلاف تجارتی جنگ شروع کی،وزیراعظم نےوضاحت کی کہ 30ارب ڈالرمالیت کی امریکی اشیاپرٹیرف نافذہوگا۔
جسٹن ٹروڈو کامزیدکہناتھاکہ 125ارب ڈالرمالیت کی امریکی اشیاپر21دنوں میں ٹیرف لگےگا،کینیڈاورلڈٹریڈآرگنائزیشن میں دعویٰ دائرکرےگا،ہمارےٹیرف اس وقت تک برقراررہیں گےجب تک امریکی ٹیرف واپس نہیں لیاجاتا۔

Leave a reply