کیوبا:بجلی کا بریک ڈاؤن: ملک میں کاروبار زندگی متاثر

0
36

کیوبامیں بجلی کابڑابریک ڈاؤن ہونےکےباعث معمولات زندگی متاثرہوگئی ،پوراملک تاریکی میں ڈوب گیا،کاروبار، سکولز اور دفاتر بند کردئیے گئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں پاور پلانٹ میں فنی خرابی آنےکےباعث پوراسسٹم ہی فیل ہوگیاجس کےباعث پورےملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی،بجلی کانظام متاثر ہونےسےمعمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی پوراملک تاریکی میں ڈوب گیا کاروبار بندکردئیےگئے سکولز اور دفاترمیں چھٹی دےدی گئی ۔
حکام کاکہناہےکہ بجلی بحالی کاکام جاری ہے،مگرمکمل بحالی تک ابھی بھی کئی گھنٹے درکار ہیں۔
یادرہےکہ گزشتہ روزوزیراعظم کیوبانےملک میں جاری بجلی بحران سے نمٹنے کے لیے تمام پبلک سیکٹرز کو بجلی کی فراہمی روک دی تھی۔

Leave a reply