کیویز کا لاٹھی چارج،پاکستان کوآخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی بدترین شکست

0
52

ٹی ٹوئنٹی سیریزکےآخری میچ میں کیویزکاپاکستان پرلاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے ہدف 10او ورزمیں حاصل کرکےسیریز4-1سےجیت لی۔
ویلنگٹن میں کھیلےگئےٹی ٹوئنٹی سیریزکےپانچویں میچ میں نیوزی لینڈکےکپتان مائیکل بریسویل نےٹاس جیت کرپہلےپاکستان کوبیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے،ہدف کےتعاقب میں کیویزنےشاہینوں پرخوب لاٹھی چارج کیانیوزی لینڈکےبلےبازوں نےپاکستانی بالروں کےخلاف جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اچھی طرح دھلائی کی ۔
پاکستان کی اننگز:
پاکستان کی طرف اننگزکاآغازاوپنرحسن نوازاورمحمدحارث نےکیادونوں کھلاڑی کامیاب نہ ہوسکےحسن ایک مرتبہ پھربغیرکھاتہ کھولےصفرپرپویلین لوٹ گئےجبکہ محمدحارث بھی کامیاب نہ ہوسکےوہ بھی صرف 11رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔
قومی ٹیم کےدیگر کھلاڑیوں میں عمیر بن یوسف اور عثمان خان 7، 7، عبدالصمد 4، جہانداد خان ایک رن کےمہمان ثابت ہوئےجبکہ سفیان مقیم صفر پر پویلین روانہ ہوئےاور شاداب خان نے 28 اور کپتان سلمان آغا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
نیوزی لینڈکی جانب سےجمی نیشم نے 5، کھلاڑی شکارکئےجبکہ جیکب ڈفی نے 2 بین سیئرز اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
پاکستان کےخلاف نیوزی لینڈکےاو پنرنےجارحانہ اندازاپنایااورقومی بالرزکی خوب دھلائی کی ۔ نیوزی لینڈ نے ہدف محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 10ویں اوور میں حاصل کرلیا، اوپنرز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 93 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم فن ایلن 27 رنز بناکر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں مارک چیمپمین بھی 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
میچ کے ہیرو ٹم سیفرٹ نے 93 رنز کی شانداراننگزکھیلی جس میں 10 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔اُن کی جارحانہ بیٹنگ کےنتیجےمیں نیوزی لینڈ نےہدف 10اوورزمیں حاصل کرلیا۔
قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئیں،شاہین آفریدی،ابراراحمد،خوشدل شاہ،عباس آفریدی اورعرفان خان کی جگہ ٹیم میں عمیربن یوسف،عثمان خان، جہاندادخان، محمدعلی  اورسفیان مقیم کوٹیم میں شامل کیاگیاتھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان سلمان آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی بھی ٹیم کاحصہ تھے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشام، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے ٹیم میں شامل تھے۔
واضح رہےکہ نیوزی لینڈنے5میچوں کی سیریز4-1سےجیت لی،جس میں پہلے میچ میں کیویز نے شاہینوں کو9وکٹوں سےشکست دی تھی جبکہ دوسرےمیچ میں پھرفتح نیوزی لینڈکامقدربن گئی تھی ،سیریز کےتیسرےمیچ میں شاہینوں نے کیویز کو 9وکٹوں سےہرادیاتھا،ایونٹ کےچوتھےمیچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے شکست دی اورپھرپانچویں میچ میں کیویزنےشاہینوں کو8وکٹوں سےشکست دے کرسیریزجیت لی۔

Leave a reply