کےپی میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے406افرادجاں بحق،پی ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری

0
2

خیبرپختونخوامیں بارشوں اورسیلابی ریلوں سے مختلف حادثات میں406افرادجاں بحق اور245زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔
صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے بارشوں اورفلش فلڈ سے خیبرپختونخوامیں جانی ومالی نقصان کی رپورٹ جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق صوبےمیں بارشوں اورسیلابی ریلوں نے تباہی مچادی جس سےمختلف حادثات میں406افرادجاں بحق اور245زخمی ہوئے ،جاں بحق افرادمیں167خواتین اور108بچےشامل ہیں،جبکہ زخمیوں میں121مرد،92خواتین اور32بچےشامل ہیں۔
پی ڈی ایم اےکی رپورٹ میں کہاگیاکہ سیلاب سےزیادہ متاثرضلع بونیرمیں سب سےزیادہ 237افرادجاں بحق اور128زخمی ہوئے ،صوابی میں 42،شانگلہ میں36 اورمانسہرہ میں25افرادجاں بحق ہوئے،اسی طرح باجوڑمیں 22، سوات میں20افرادسیلاب سے جان گنوابیٹھے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ بارشوں سے2810گھروں کونقصان پہنچاجس میں2136کوجزوی اور674مکمل مہندم ہوگئے،سیلاب سےسب سےزیادہ گھرضلع بونیرمیں1ہزار469گھروں کونقصان پہنچا،حالیہ بارشوں سےکےپی کےمختلف اضلاع میں324سکولوں کوبھی نقصان پہنچا،306سکولوں کوجزوی جبکہ 18سکول مکمل طورپرتباہ ہوئے،صوبےمیں35عمارتوں کوجزوی اورایک کومکمل نقصان پہنچا،بارشوں اورسیلاب سےصوبےمیں5916مویشی ہلاک ہوئے۔

Leave a reply