کےپی میں سینیٹ انتخابات کامعاملہ:عدالت نےالیکشن کمیشن سےجواب طلب کرلیا
خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کےانعقادکےمعاملےپرعدالت نےالیکشن کمیشن سےجواب طلب کرلیا۔
پشاورہائیکورٹ میں خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کے انعقاد کیلئے دائر درخواست پرسماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس وقاراحمدپرمشتمل بینچ دورکنی بینچ نےکی۔الیکشن کمیشن کےوکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل الیکشن کمیشن نےموقف اختیارکیاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے 10دسمبر کو اجلاس ہوا،ابھی تک اس پرمشاورت جاری ہے،مخصوص نشستوں کی ریویوپٹیشن سپریم کورٹ میں زیرالتواہےاسکوبھی دیکھ رہےہیں۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےریمارکس دئیےکہ ہم آپ کودوہفتےکاوقت دیتے ہیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نےاستدعاکی کہ ٹائم تھوڑازیادہ کریں،اس پرتھوڑاوقت لگےگا۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےکہاکہ آپ بتائیں کونسی تاریخ دیں۔
وکیل الیکشن کمیشن نےکہاکہ اس کیس کوزیرالتوارکھیں ہم جواب جمع کرائیں گے۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نےریمارکس دئیےکہ آپ کوایسی کھلی چھوٹ بھی نہیں دےسکتے۔
عدالت نےالیکشن کمیشن سے16جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جینٹلمین گیم کے ساتھ کھلواڑ
جون 4, 2024 -
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا
ستمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔