خیبرپختونخوامیں یونیورسٹیزکاچانسلرکون ہوگا؟کےپی اسمبلی نے نیابل منظورکرلیا۔
خیبرپختونخواکےوزیربرائےاعلیٰ تعلیم میناخان نےاسمبلی میں ’کےپی یونیورسٹیزترمیمی بل 2024پیش کیا،جس کوایوان نےاکثریت رائےسےمنظورکرلیا۔
ترمیمی بل کے مطابق تمام یونیورسٹیزکےچانسلرکااختیاروزیراعلیٰ کےپی کےپاس ہوگا، وزیراعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے چانسلر ہوں گے، وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے پاس رہے گا اور وائس چانسلر کے لیے وزیراعلیٰ کو اکیڈیمک سرچ کمیٹی 3 نام بھیجےگی۔
بل کے تحت وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے، مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی۔
ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فخرپاکستان ارشدندیم کی وطن واپسی کاشیڈول جاری
اگست 10, 2024 -
پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف پی سی بی کابڑاایکشن
اگست 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔