
1010گاڑیوں کی خریداری کےمعاملےپرفیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نےقائمہ کمیٹی کوخط لکھ دیا۔
ایف بی آرنےخط میں لکھاکہ گاڑیاں صرف فیلڈدفاترمیں تعینات عملےکوفراہم کی جارہی ہیں،گاڑیاں فیلڈمیں کام کرنےوالےگریڈ17اور18کےافسران کودی جائیں گی،گریڈ19اوراس سےاوپرسٹاف کوگاڑیاں نہیں دی جائیں گی،گاڑیاں دفاترکودی جائیں گی ناکہ افسران کو،گاڑیوں کاغلط استعمال روکنےکےلئےان پرایف بی آرکےسٹکرزچسپاں لگائیں گے۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ قانون کےمطابق گاڑی مقامی طورپرمینوفیکچریاان کےایجنٹ سےخریدنےکی اجازت ہے،اس وقت ملک معاشی بحالی سے گزر رہا ہےجس کی پائیداری ریوینیواکٹھاکرنےپرمنحصرہے،چندسال میں غیرملکی قرض کی ادائیگی بلندترین ہے،ایف بی آر1300ارب ٹیکس وصولیوں کاہدف پورا کرنے کیلئےجنگی بنیادوں پرکام کررہاہے،عملہ فیلڈمیں جانےکےلئےمتحرک نہیں ہوگا توٹیکس وصولیوں کاہدف حاصل کرنامشکل رہےگا۔
خط میں مزیدکہاگیاکہ گزشتہ مالی سال میں ایف بی آرکو600ارب روپےکےٹیکس گیب کاسامناتھا،اس میں سے3500ارب روپےکاگیب سیلزٹیکس کی مدمیں تھا۔
وائٹ ہاؤس نےبجٹ 2026کی سفارشات تیارکرلیں
مئی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارشدندیم نےمحنت سےدنیاکودنگ کردیا،وسیم اکرم
اگست 15, 2024 -
کانگو:مسافروں سےبھری کشتی میں آتشزدگی،50افرادہلاک
اپریل 17, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔