گرمی اور حبس: آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
5

آج موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےشہریوں کو خبردار کر دیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم خشک اور حبس زدہ رہے گا، تاہم اکتوبر کےپہلے ہفتے سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں چندمقامات پر بارش کاامکان ہے،جبکہ راولپنڈی،اٹک ،چکوال،تلہ کنگ ،مری اورگلیات میں بھی بارش کی توقع ہے،اُدھرسندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،خیبرپختونخواکےبیشترعلاقوں میں بارش کاامکان ہے، پشاور،کوہاٹ،چارسدہ،دیر،چترال،سوات اور مالاکنڈمیں بارش متوقع ہے،جبکہ باجوڑ،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام،مانسہرہ،ایبٹ آباداورہری پورمیں بارش کی توقع ہے۔اُدھربونیر،مہمند،نوشہرہ،مردان،بنوں،لکی مروت،کرک اوروزیرستان میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، آزادکشمیرمیں بھی چندمقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply