پاکستان ٹوڈے: ساحلی شہرمیں رکھی کون سی چیزیں خراب یا خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں؟
ماہرین نے گرمی کے ان دنوںمیں سفر کرنیوالوں کو خبردار کردیا۔ گرمی کے موسم میں گاڑی کے اندر سامان رکھنا کتنا نقصاندہ ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے چند گائیڈ لائنز دی ہیں، جن کے مطابق پانی کی بوتلیں یا پلاسٹک کے برتن گاڑی میں ہر گزنہ رکھیں، کیونکہ شدی گرمی کے باعث یہ گرم ہوکر پگھل سکتے ہیں اور پھٹ سکتے ہیں۔
شدیدگرمی میڈیسن کو بھی متاثر کر تی ہے، جس سے وہ خراب ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی کے اندر رکھی الیکٹرونکس اشیا بیٹریاں، ایل ای ڈیز ، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹ کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ گرمی کے باعث کھانے پینے کی اشیادودھ، گوشت اور انڈے وغیری بھی بہت جلد خراب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے تنبیہ کی ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی میںآتش گیر مواد گاڑی میں ہر گز نہ رکھا جائے،کیونکہ اس سے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کےمیک اپ کا سامان اور بچوں کی نگہداشت کی مصنوعات اورموسیقی کے آلات بھی گرمی کے باعث خراب ہو سکتے ہیں، جبکہ پالتو جانوروں۔
بچوں یا بوڑھوں کو کبھی بھی گرمی کے دوران کار میں نہ چھوڑیں، کیونکہ گرمی کی وجہ سے اے سی بند ہونے یا خراب ہونے کی صورت میں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
2023: انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا
جون 7, 2024 -
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند
فروری 22, 2024 -
کیوبا:بجلی کا بریک ڈاؤن: ملک میں کاروبار زندگی متاثر
اکتوبر 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔