گرمی کی لہر،سورج آگ بگولا: آج سے20 مئی تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی

0
4

گرمی کی لہر،سورج قہر ڈھانے لگا،ملک بھر میں آج سے منگل تک ہیٹ ویو کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 5 سے7 ڈگری زیادہ رہے گا، یہی وجہ ہے کہ شدید گرمی کے باعث بچوں ، خواتین اور بزرگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply