گرین لاک ڈاؤن ناکام:لاہورکاائیر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے عبور کرگیا
لاہورمیں سموگ کےڈھیر،سب کچھ دھندلاگیا،گرین لاک ڈاؤن بھی ناکام ہوگیا، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی شہرکاائیر کوالٹی انڈیکس ایک ہزارسےعبورکرگیا۔
موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کر دیاکہ بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں پاکستان میں داخل ہورہاہےجس کےباعث بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی انڈیکس ایک ہزار پر پہنچا دیا ،آئندہ 48 گھنٹے سموگ کی شدت برقرار رہے گی۔
امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواؤں کا میپ جاری کردیا،بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصل کی باقیات جلانے سے سموگ میں شدت آئی، ہواؤں کا رخ بدلنے سے گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 157 پر تھی،گزشتہ پانچ دن تک لاہور میں فضائی آلودگی اوسط 180 پر رہی تھی ۔
موسمیاتی ماہرین کےمطابق بھارت سے آنے والی تیز رفتار ہوا کے ساتھ دھواں بھی پاکستانی علاقوں میں داخل ہوگیا ۔بھارتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فصلوں کی باقیات جلانے سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
حکومت کی اپیل:
سینئرصوبائی وزیرمریم اونگزیب نےشہریوں سےاپیل کی ہےکہ سموگ میں شدید اضافے پر شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، ماسک لازمی پہنیں، سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا افراد، بزرگ کھلی فضا میں نہ جائیں۔
شہرکےمختلف علاقوں کاایئرکوالٹی انڈیکس:
شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس ایک ہزار سے تجاوز کر گیا، ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1853، لبرٹی چوک میں 1208 تک جا پہنچا ہے۔
اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1007 تک پہنچ گیا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔