پاکستان کےمشہورگلوکارراحت فتح علی خان کودبئی ایئرپورٹ سےگرفتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق گلوکارراحت فتح علی خان کنسرٹ کےلئے دبئی پہنچےتوپولیس نےان کوگرفتارکرلیا۔راحت فتح علی خان کوگرفتارکرکےبرج دبئی پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد برطرف کردیا تھا،گلوکار اور سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات کر رکھے ہیں۔
ذرائع کےمطابق گلوکارکےسابق منیجروپرموٹرسلمان احمد نےدبئی پولیس حکام کودرخواست دےرکھی تھی۔
دوسری جانب راحت فتح علی خان کےمیوزک ڈائریکٹر فاروق راؤکاکہناہےکہ راحت فتح علی خان دبئی میں ہیں لیکن گرفتار نہیں ہوئے ،گلوکاردبئی میں اپنے گانوں کی ریکارڈنگز کر رہے ہیں ۔ راحت فتح علی خان کے حوالے سے سب خبریں غلط چل رہی ہیں۔
گلوکارراحت فتح علی خان کاکہناہےکہ مجھ سے سوال جواب کئے گئے درخواستیں دی گئیں ہیں وہ کوئی بھی ڈے سکتا ہے میں گرفتار نہیں ہوا اور نا ہی ایسا واقعہ ہوا۔ائیرپورٹ پر عام سی چیکنگ اور سوال جواب ہوئے اب اپنا کام کر رہ ہوں ۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔