گلوکارہ ریشماں کےگانےکابھارتی ری میک،عدنان صدیقی بالی ووڈپربرس پڑے

پاکستان کی لیجنڈگلوکارہ ریشماں کےکلاسیکل گیت’’اکھیاں دے کول‘‘ کے بھارتی ری میک آنےپرپاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف اداکارعدنان صدیقی نے سخت تنقیدکردی۔
بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ’’دوپتی‘‘کےلئے ریشماں کےگانےکی چوری پراداکارعدنان صدیقی نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق (ٹویٹر)پرکھل کرتنقیدکرتےہوئے اس گانے کو ’’ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف‘‘ قرار دیا ہے۔
پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں‘‘۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’’ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے‘‘۔
عدنان صدیقی کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے تائیدی کمنٹس کیے ہیں۔
اداکار احسن خان کے والد رضائے الہی سے انتقال کر گئے
جولائی 10, 2026پیرس فیشن ویک میں ایشاامبانی کےہیروں کےبیگ کےچرچے
جولائی 9, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت نےچینی کی قیمتوں کاتعین کردیا،نوٹیفکیشن جاری
جولائی 17, 2025 -
بھارتی پروازوں کیلئےپاکستانی فضائی حدودکی بندش کےاثرات
اپریل 28, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














