
معروف گلوکاراور غزل گائیکی کے بے تاج بادشاہ استاد برکت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے63برس بیت گئےاُن کےگائےہوئےگیت آج بھی اُن کی یاد تازہ کرتےہیں۔
1905میں بابا بلےشاہ کےشہرقصورمیں آنکھ کھولنےوالے استاد برکت علی خان کاتعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔انہوں نے غزل گائیکی کو نئی جہت بخشی، استاد برکت علی خان کا کلاسیکل فن آج بھی زندہ ہے۔
استاد برکت علی خان، استاد علی بخش خان قصوری کے فرزند اور استاد بڑے غلام علی خان کے چھوٹے بھائی تھے، استادبرکت علی خان نے موسیقی کی تعلیم اپنے والد علی بخش خان قصوری سے حاصل کی، وہ ٹھمری، دادرا، غزل، گیت اور ماہیا گانے میں اپنا جواب نہیں رکھتے تھے۔
استادبرکت علی خان کی آواز میں اتنا درد اور رسیلاپن تھا کہ سننے والے وجد میں آجاتے، 1940ء کی دہائی میں انہیں جنوبی ایشیا میں غزل گائیکی کا بے تاج بادشاہ تصور کیا جاتا تھا۔
19جون 1962کواستاد برکت علی خان اپنےخالق حقیقی سےجاملے،وہ لاہور کےقدیم میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک ہیں۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی کابینہ نےپریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس کی منظوری دیدی
ستمبر 20, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔