گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا میں گلیشیر پھٹنےکا خدشہ

0
126

پاکستان ٹوڈے: موسمیاتی تبدیلی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ۔

ماہرین موسمیات نے گلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا میں گلیشیر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ ظاہر کردیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ27 مئی تک گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا۔ماہرین موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a reply