
گلگت بلتستان کی وادیٔ نگر میں جدید سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا قیام، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے ہرسپو داس، نگر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا۔
ایس سی او کے ویژن 2025 کا مقصد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب لانا ہے۔ یہ اقدام ایس سی او کے ویژن 2025 کے تحت گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل ترقی کے فروغ کا حصہ ہے۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک جدید انفراسٹرکچر، تیز رفتار کنیکٹیویٹی اور پیشہ ورانہ رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ فری لانسنگ اور آئی ٹی کے میدان میں نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے اور اس منصوبے سے نگر اور ملحقہ علاقوں کے نوجوان فری لانسنگ اور آئی ٹی کے مواقع سے مستفید ہوں گے اور ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کر سکیں گے۔
ایس سی او مستقبل میں مزید ایسے آئی ٹی سینٹرز اور فری لانسنگ ہبز قائم کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔