وزیراعلیٰ گنڈاپورکیخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست،عدالت کاپولیس کونوٹس

0
5

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پرعدالت نےپولیس کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عصمت اللہ وزیرنےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےخلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست پرسماعت کی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عصمت اللہ وزیرنےایس ایچ اوکوجواب جمع کرانےکاحکم دیا۔
وکیل درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ علی امین گنڈاپورنےلاہوربارایسوسی ایشن کو5کروڑ روپے فنڈدیا ،صوبےکافنڈعوام کی امانت ہےاس پرپہلاحق صوبےکی عوام کاہے۔
پراسیکیوشن نےکہاکہ پولیس کی جانب سےجواب جمع کرایاگیاہے۔
جس پروکیل درخواست گزارنےکہاکہ پولیس نےجوجواب جمع کرایاوہ مکمل نہیں۔
عدالت نےمکمل جواب جمع کرانےکےلئے پولیس کودوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

Leave a reply