
پاکستانی ہوا بازی کے شعبے میں انقلابی پیشرفت،گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح،سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ثابت ہو گا۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ یہ منصوبہ تقریباً 246 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروجیکٹ چین-پاکستان اقتصادی علاقائی رابطوں کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ائیرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بہت جدید ہے، جس میں سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔ ائیرپورٹ کا رن وے بوئنگ 747 اور ائیربس اے 380 کو سہولت فراہم کرنے کے قابل ہے۔ اس میں جدید ائیر ٹریفک کنٹرول سسٹم اور نیوی گیشنل ایڈز بھی موجود ہیں۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ضلع گوادر بلوچستان کے علاقے گرانڈانی میں سٹریٹجک طور پر واقع ہے اور تقریباً چار ہزارتین سو ایکڑ کے رقبے پر محیط ہے۔ اس کی فنڈنگ حکومت ِ پاکستان، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، سلطنت ِ عمان اورچائنا گورنمنٹ کی گرانٹ سے کی گئی ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد نومبر 2019 میں رکھا گیا تھا اوراس کی تکمیل گزشتہ ماہ دسمبر 2024 میں ہوئی ۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اب مکمل طور پر آپریشنل ہے ،جہاں تمام ضروری بنیادی ڈھانچہ، سسٹم اور عملہ موجود ہے ،تاکہ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ منصوبہ پاکستان اور چین کی مضبوط دوستی کا ثبوت اور سی پیک کا ایک اہم جزو ہے، جو اقتصادی ترقی، علاقائی رابطوں اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔
پی ٹی آئی سینیٹراعجازچودھری کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل
فروری 23, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارہ میرا کی انگریزی نے برطانیہ داخلے پرپابندی لگوادی
فروری 12, 2025 -
سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
فروری 24, 2024 -
گوگل کا تعلیمی شعبے میں اے آئی کورسز کروانے کا اعلان
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔