گورنرراج آئینی آپشن ہے،کےپی نےدہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی ،فیصل کریم

0
19

گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےکہاہےکہ گورنرراج آئینی آپشن ہے، خیبرپختونخوانےدہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی تھی ۔وزیراعلیٰ علی امین کوکہتاہوں ناچنےوالےگھوڑےمیدان میں نہیں ہوتے۔
گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کےحوالےسےمعاہدہ تھا،پارلیمنٹ کی مدت مکمل ہوجاتی ہےٹریبونلز کی کارروائی مکمل نہیں ہوتی ،پچھلےڈپٹی اسپیکر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھاجائےگا،کوئٹہ میں 50ہزار افراد کےجعلی ووٹ کی نشاندہی ہوئی ۔خیبرپختونخوانےدہشتگردی کےخلاف جنگ لڑی تھی ،پرامن صوبہ حوالے کیا تھا آج بدامنی ہوچکی ہے۔جنوبی خیبرپختونخوا نوگوایریا بناہواہےوزیراعلیٰ کےپی کی تحصیل میں دفاتر بند ہوچکےہے۔
فیصل کریم کنڈی کامزیدکہناتھاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کیوں وزیراعلیٰ کی زمینوں کےساتھ لوگ اغوا ہوتےہیں،دن کی روشنی میں ڈھونڈ کر سرکاری افسران کو اغوا کیاجاتاہے،صوبائی حکومت وفاق کےخلاف عوام کو سڑکوں پر لارہی ہے،پیسہ ان کی کرپشن کی نذر ہوگیاافغان قونصل جنرل نےقومی ترانےکا احترام نہیں کیا،محمود اچکزئی کا بہت احترام ہے ان سےسوال کرتاہوں محموداچکزئی بتائیں جلسےمیں خواتین کےخلاف بولنا پشتون روایت ہے؟صدر وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی صورتحال سےآگاہ کیاہےابھی مرض اتنا نہیں بڑھا کہ علاج نہ ہوسکےتاخیر ہوئی تو مرض لاعلاج نہ ہوجائے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلایاجائےخیبرپختونخواکا امن و امان صوبائی حکومت کےکنٹرول سے باہر ہے، جلسےجلوس ہر سیاسی جماعت کا حق ہےجلسےکا ون پوائنٹ ایجنڈا این آر او ہے،18ویں ترمیم کےبعد صوبائی حکومت امن وامان کی ذمہ دار ہے،گورنر آئینی عہدہ وفاق کی نمائندگی کرتاہےوزیراعلیٰ کےپی وفاق سےمدد مانگیں،نہیں چاہتاکہ سیاسی یتیم سیاسی شہید بنیں،سکولوں کی زمینیں بیچنا نشئی لوگوں کا کام ہے۔خیبرپختونخوا جامعات کی ایک انچ زمین نہیں بیچی جائےگی ۔گورنر راج آئینی آپشن ہےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو کہتاہوں ناچنےوالےگھوڑےمیدان میں نہیں ہوتے،گورنر ہاوس میں چڑیا گھر ہےاور دو پنجرے خالی ہیں،فوج اگر ہمارےصوبےسےنکل گئی تو صوبائی حکومت امن کنٹرول نہیں کرسکتی ،پولیس کو فوج ریاست کےخلاف لگانےکےلیےکہاجاتاہےاپنےصوبےکو افغان کا حصہ قطعی نہیں بننے دینگے،وزیراعلیٰ کےپی کےوالد اڈوں کےحق میں تھے،صوبہ کسی اور ملک سےنہیں ریاست ریاست سےبات کرتی ہے۔

Leave a reply