گوشوارئےجمع نہ کروانےوالوں کیخلاف الیکشن کمیشن کابڑافیصلہ

0
43

الیکشن کمیشن نےگوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اور سیاسی جماعتوں کو آخری موقع نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں سابق اسمبلیوں کے ارکان اور دس سیاسی جماعتوں کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کی۔
حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ سابق اسمبلیوں کے ارکان 12 اگست کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔مجموعی طور پر 37 ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے تھے۔
ممبرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ سابق ارکان کےلئے گوشوارےجمع نہ کروانےپرقانون خاموش ہے۔
ممبر بلوچستان نے کہا کہ اگر قانون خاموش ہے تو کمیشن کیا کر سکتا ہے۔
حکام نے ایسے ارکان کو انتخابات کیلئے نئے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروانے اور دس سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان واپس لینے کی استدعا کی۔
ممبرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ آپ قانون کی کیا بات کرتے ہیں۔ قانون تو کہتا ہے کہ آزاد ارکان تین دن میں سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ اب تو آزاد ارکان کو پندرہ دن دے دئیے گئے۔
کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان اور سیاسی جماعتوں کو آخری موقع نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave a reply