بھارتی اداکارگوونداکی اہلیہ نےانکشاف کیاکہ شوہرکےعروج کےدنوں میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پرجاتےتھےتوکئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔
سنیتا آہوجا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پراُن سے شوہر کےبارےاورذاتی زندگی بارےسوال وجواب کئے گئے۔
انٹرویوکےدوران سنیتا آہوجا سےگوونداکےمداحوں بارےسوال کیاگیاجس کا جواب دیتےہوئےاُنہوں نےدلچسپ جواب دیا۔کہاکہ جب گووندااپنےعروج پرتھےتوخواتین مداح اداکارکی جھلک دیکھنےکےلئے کیاکچھ نہیں کرتی تھیں۔ گفتگو کوجاری رکھتےہوئے۔سنیتاآہوجانےبتایاکےایک مرتبہ ایک وزیرکی بیٹی ہمارےگھرصرف اس وجہ سےنوکرانی بن کرآئی اورتقریباً20دن تک کام کرتی رہی وہ صرف گوونداکی مداح تھی اوراسی لئے ملازمہ بن کرہمارےگھرمیں کام کرتی رہی۔ بلآخر ہمیں پتہ چلا کہ وہ کسی وزیر کی بیٹی تھی اور گووندا کی مداح تھی۔وہ گووندا کےلیےجاگتی رہتی تھی۔ پھر ایک دن اس نے روتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ گووندا کی بہت بڑی مداح ہے، بعد میں اس کے والد آئے اور ساتھ 4 گاڑیاں بھر کے سیاستدان بھی لائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گووندا کے مداحوں کا حال تھا، اس زمانے میں جب ہم بین الاقوامی دوروں پر جاتے تھے تو کئی خواتین مداح صرف انہیں دیکھ کر بے ہوش ہو جاتی تھیں۔
یاد رہے کہ گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عمران خان کیخلاف ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت
دسمبر 16, 2024 -
دنیا کی مقبول ترین ایپ میں ایک اور زبردست فیچر متعارف
اکتوبر 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔