پاکستان ٹوڈے: گوگل اے آئی اوور ویوز فیچراوور ہو گیا۔ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے اے آئی سرچ ٹول کی جانب سے صارفین کو عجیب و غریب جوابات دیے جانے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق گوگل سرچ میں گزشتہ دنوں اے آئی اوور ویوز نامی فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا۔آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی اس فیچر میں صارفین کو سرچ رزلٹس کے ساتھ مختلف جوابات بھی دیے جاتے ہیں،مگر اس اے آئی ٹول نے صارفین کو ایسے مشورے بھی دینے شروع کر دیے ہیں، جو کمپنی کو شرمندہ کر سکتے ہیں۔
جیسے ایک صارف کی جانب سے ڈپریشن کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر اے آئی ٹیکنالوجی نے اسے سان فرانسسکو کے گولڈن گیٹ برج سے چھلانگ لگانے کا مشورہ دیدیا۔اسی طرح ایک صارف کے سوال پر اس نے پیزا کے اوپر موجود اجزا کو گلیو سے چپکانے کا مشورہ دیدیا۔ابھی یہ فیچر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور آنیوالے مہینوں میں یہ دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔
اے آئی اوور ویوز کے تحت سرچ رزلٹس کے اوپر مختصر سمری موجود ہوتی ہے، جو جیمنائی اے آئی ماڈل کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔صارفین کے مطابق گوگل کے اے آئی ماڈل کے جوابات بہت عجیب ہیں۔گوگل نے ان عجیب جوابات کی تصدیق تو نہیں کی گئی ، تاہم کمپنی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ عجیب جوابات غیر معمولی سوالات پر اے آئی ماڈل نے دیے۔
تاہم ان جوابات سے بیشتر صارفین کو ہونیوالے تجربے کی نمائندگی نہیں ہوتی، اے آئی ٹول کی جانب سے زیادہ تر صارفین کو معیاری تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں اور ہم نے اس فیچر کو متعارف کرانے سے قبل اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی تھی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔