گوگل جیمنائی کے لائیو ویڈیو اور سکرین شیئرنگ فیچرز مفت متعارف

0
10

گوگل کے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،گوگل جیمنائی کے2 مفید اور کارآمد فیچرز اب صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے،جن کیلئے پہلے ماہانہ ہزاروں روپے ادا کرنے پڑتے تھے۔
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جینس اے آئی ماڈل جیمنائی کے 2 ایسے فیچرز تمام صارفین کیلئے متعارف کروا دیے ہیں ،جو اس سے قبل ماہانہ 20 ڈالرز تقریباً ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ادا کرنیوالے صارفین کو دستیاب تھے۔گوگل نے جیمنائی لائیو ویڈیو اور سکرین شیئرنگ فیچرز کو تمام اینڈرائیڈ صارفین کیلئے مفت متعارف کروا دیا ہے۔
یہ فیچرز کچھ ہفتے قبل متعارف کروائے گئے تھے ،مگر ان تک رسائی محض گوگل ون اے آئی پریمیئم پلان کے صارفین کو جیمنائی ایپ کے ذریعے دستیاب تھی، تاہم اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ صارفین کے بہترین فیڈبیک کے بعد ان فیچرز کو مزید صارفین کیلئے مفت متعارف کرایا جا رہا ہے۔گوگل کی جانب سے ان ٹولز کو آنیوالے ہفتوں میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بالکل مفت متعارف کروایا جائے گا۔یہ فیچرز ان تمام اینڈرائیڈ فونز پر دستیاب ہوں گے، جن میں جیمنائی ایپ کام کرسکتی ہے۔
گوگل کے ترجمان کے مطابق 2 جی بی یا اس سے زائد ریم اور اینڈرائیڈ 10 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنیوالے فونز پر یہ فیچرز صارفین استعمال کرسکیں گے۔

Leave a reply