گوگل سرچ کو مکمل طور پر بدل دینے والا بہترین فیچر متعارف

0
11

گوگل سرچ کو مکمل طور پر بدل دینے والا بہترین فیچر متعارف،معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے سرچ انجن کیلئےایک تجرباتی اے آئی موڈ فیچر متعارف کروا دیا۔
گوگل سرچ میں اے آئی موڈ فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد چیٹ جی پی ٹی سرچ جیسی مقبول سروسز سے مقابلہ کرنا ہے۔اس فیچر کے بارے میں رپورٹس فروری 2025 کے شروع میں سامنے آئی تھیں۔اس وقت بتایا گیا تھا کہ گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کی آزمائش اندرونی طور پر کی جا رہی ہے۔اب گوگل کی جانب سے باضابطہ طور پر اے آئی موڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر کیلئے کمپنی کی جانب سے جیمنائی 2.0 کے کاسٹیوم ورژن کو استعمال کیا گیا ہے۔
گوگل کے مطابق اے آئی موڈ کو صارفین کے پیچیدہ اور مختلف حصوں پر مبنی سوالات کے جوابات دینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل سرچ کے اندر کسی بھی موضوع کی گہرائی میں جاکر جانچ پڑتال کرسکیں گے۔ اے آئی موڈ کو ابتدائی طور پر گوگل ون اے آئی پریمیئم سبسکرائبرز کیلئے متعارف کرایا جائے گا۔
گوگل کے مطابق ماضی میں تفصیلی موازنے کیلئے متعدد بار سرچ کرنا پڑتا تھا، مگر اب یہ کام بہت آسان ہو جائے گا۔اے آئی موڈ کے ذریعے صارفین ویب مواد تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے ،مگر اس کے ساتھ ساتھ رئیل ٹائم سورسز جیسے نالج گراف کا جائزہ لینا بھی ممکن ہوگا۔

Leave a reply