گوگل کےصارفین کیلئے اہم خبر،گوگل میپس میں ایک اہم تبدیلی پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا کہ میپس لوکیشن ہسٹری کو صارفین کے فون میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اب اس تبدیلی کو بڑے پیمانے پر متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق صارفین کو اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ڈیوائسز پر گوگل میپس اوپن کرکے اوپری دائیں کونے پر پروفائل فوٹو پر کلک کریں اور وہاں نیچے یور ٹائم لائن آپشن کو سلیکٹ کریں۔ایسا کرنے پر ایک پروموٹ نظر آئے گا، جس میں لکھا ہوگا کہ آپ کی ٹائم لائن اب آپ کی ڈیوائس میں تیار کی گئی ہے۔
گوگل کے مطابق صارفین کے وزٹ اور روٹس خودکار طور پر اس کی ڈیوائسز میں ایک میپ میں محفوظ ہو جائیں گے۔اس سے قبل گوگل کی جانب سے صارفین کے ڈیٹا کو کلاؤڈ سرورز پر محفوط کیا جاتا تھا، مگر اب صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کیلئے اسے ڈیوائسز میں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یور ٹائم لائن جسے پہلے لوکیشن ہسٹری کہا جاتا تھا، فون تک محدود ہوگی اورصارفین کے ذاتی فون سے ہٹ کر دیگر ڈیوائسز میں اسے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف
دسمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آلودہ ترین شہروں میں لاہورکاآج کونسانمبر
اکتوبر 23, 2024 -
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش:موسم خوشگوارہوگیا
اگست 28, 2024 -
شاہدرہ پٹھہ منڈی کے قریب پولیس مقابلہ
مئی 13, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔