گوگل میپس کا نیا فیچر جو صارفین کیلئےانتہائی مددگار ثابت ہو گا
پاکستان ٹوڈے: گوگل میپس کا نیا فیچر جو صارفین کیلئےانتہائی مددگار ثابت ہو گا۔ گوگل میپس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے
تفصیلات کے مطابق جو صارفین کی جان بچانے کیلئے انتہائی اہم ثابت ہوگا۔9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں سیٹلائیٹ کنکشن کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین ایسے مقامات پر بھی اس سروس کو استعمال کر سکیں، جہاں موبائل یا وائی فائی نیٹ ورک سے کنکٹ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میں موجود نئے کوڈ میں اس فیچر کا حوالہ دیا گیا ہے۔اس کوڈ سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل میپس میں صارفین کی لوکیشن کا تعین سیٹیلائٹ کنکشن کے ذریعے ہوسکے گا۔یہ فیچر ایسے حالات میں جان بچانے میں مددگار ثابت ہوگا، جب موبائل یا وائی فائی سگنل دستیاب نہیں ہوں گے،مگر یہ فیچر صرف ان فونز میں ہی کام کرے گا، جن میں سیٹیلائٹ کنکٹویٹی کی سہولت موجود ہوگی۔
یہ فیچر آئی فونز میں 2022 سے دستیاب ہے ،مگر اینڈرائیڈفونز کیلئے اب اسے متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔اینڈرائیڈ 15 میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ اس فیچر کے ذریعے کسی بھی فرد کو میسج بھیجنا ممکن ہوگا۔گوگل کی سالانہ کانفرنس 14 مئی کو شروع ہوگی، جس میں ممکنہ طور پر اس حوالے سے تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کااتحادی بن کرپیپلزپارٹی کونقصان ہی ہوا،گورنرپنجاب
جولائی 25, 2024 -
اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع
اگست 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔