
پاکستان ٹوڈے: امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ سکولز قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
گوگل کے مطابق اسلام آباد میں قائم کیے جانے والے سمارٹ سکولز 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس، بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کیلئے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔ اس حوالے سے اساتذہ کی ٹرینگ کیلئے خصوصی ورک شاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کیلئے آنیوالے منصوبے پیش کیے۔ ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، ایک پبلک گوگل ریفرنس سکول کا قیام، 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت کیلئے ہنر کی تربیت اور ہوسٹنگ پر ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ مستقبل میں مزید اعلانات بھی متوقع ہیں۔
سانحہ سوات،پشاورہائیکورٹ نےتحریری فیصلہ جاری کردیا
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب حکومت کایکم سے10محرم تک دفعہ144نافذکرنےکافیصلہ
جون 21, 2025 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 24, 2024 -
نئی سولر ٹیکنالوجی سسٹم کے حوالے سے اہم پیشرفت
اگست 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔